وفاقی کابینہ کا اجلاس، سرجیکل اور این 95 ماسک کی برآمدگی کی منظوری دی جائے گی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 18 اگست، 2020

وفاقی کابینہ کا اجلاس، سرجیکل اور این 95 ماسک کی برآمدگی کی منظوری دی جائے گی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مقامی تیار سرجیکل اوراین 95 ماسک برآمدکرنےکی منظوری دی جائے گی جبکہ پٹرول بحران پر انکوائری کمیشن کی تشکیل ایجنڈے میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا ، وفاقی کابینہ 13 نکاتی ایجنڈےپر غور کرے گی۔

اجلاس میں مقامی طور پر تیار سرجیکل اوراین 95 ماسک برآمدکرنےکی منظوری دی جائے گی ، پٹرول بحران پر انکوائری کمیشن کی تشکیل ایجنڈے میں شامل ہیں ، پٹرول بحران کی تحقیقات سے متعلق کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا۔

انسداد دہشت گردی ایکٹ1997کےتحت اختیارات کی منتقلی اور پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے بورڈ ممبران، چیئرمین کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی کمیشن،اتھارٹیز،بورڈزمیں بطور ممبرزتعیناتیوں سےمتعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ کابینہ پی ٹی وی ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ لاگو کرنے کی منظوری دے گی۔

این آئی ایف ٹی کے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ میں توسیع ،سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کےملازمین پرلازمی سروس ایکٹ میں توسیع اور سیکیورٹی پیپرزلمیٹڈکےملازمین پرلازمی سروس ایکٹ کے نفاذمیں توسیع کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ کو پنشن فنڈ پر بھی بریفنگ دی جائے گی اور بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کےبورڈزکی تشکیل نومیں پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا ۔

کابینہ پیئرانویسٹمنٹ کے ایم ڈی کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری اور کابینہ فیڈرل گورنمنٹ سرونٹس کالونی کوئٹہ کےلیے زمین کے حصول کی منظوری  دے گی جبکہ اسلام آبادسیکٹرجی12، جی 13، جی 14 کے ماو ایریا کا استعمال تبدیل کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

The post وفاقی کابینہ کا اجلاس، سرجیکل اور این 95 ماسک کی برآمدگی کی منظوری دی جائے گی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Yemq5I

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear