پاکستان نے چینی لیبارٹری کی پاکستان سے متعلق خبر کو جھوٹ قرار دے دیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 26 جولائی، 2020

پاکستان نے چینی لیبارٹری کی پاکستان سے متعلق خبر کو جھوٹ قرار دے دیا

ترجمان دفتر خارج

اسلام آباد: پاکستان نے چینی لیبارٹری کی پاکستان سے متعلق خبر کو جھوٹ اور سیاسی قرار دے دیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے چینی ووہان لیبارٹری کی پاکستان میں غیر قانونی خفیہ آپریشن کی خبر توڑ مروڑ کر بیان کی گئی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق کرونا وبا کے تناظر میں چینی لیبارٹری کے پاکستان میں آپریشنز سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، مذکورہ لیبارٹری تشخیص و تحفظ کے نظام کی بہتری کے لیے ہے، گمنام ذرائع کی رپورٹ جعل سازی پر مشتمل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے چینی ووہان لیبارٹری کی پاکستان میں غیر قانونی خفیہ آپریشن کی خبر پر ردِ عمل میں کہا کہ جو خبر پھیلائی گئی ہے وہ جھوٹی، سیاسی اور توڑ مروڑ کر بیان کی گئی ہے، پاکستان کی بائیو سیفٹی لیول تھری لیبارٹری کوئی راز نہیں، پاکستان اعتماد سازی کے اقدامات سے آگاہی رپورٹ جمع کراتا رہتا ہے، پاکستان حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیاروں کے کنونشن (بی ٹی ڈبلیو سی) کے فریق ممالک سے معلومات کا تبادلہ بھی کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان کی یہ لیبارٹری تشخیص و تحفظ کے نظام کی بہتری کے لیے ہے، پاکستان اپنی ذمہ داریوں پر بھرپور عمل کر رہا ہے، پاکستان کنونشن کے رکن ممالک پر میکنزم یقینی بنانے کی آواز بھی بلند کرتا آیا ہے، کرونا کے تناظر میں لیبارٹری کے آپریشنز سے متعلق دعویٰ مضحکہ خیز ہے، رپورٹ کے ذریعے کرونا وبا کے پس منظر میں منفی تاثر پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بیماریوں کی نگرانی اور کنٹرول کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے، یہ تعاون حیاتیاتی و جراثیمی زہر کے کنونشن کے آرٹیکل 10 کے مطابق ہے۔

The post پاکستان نے چینی لیبارٹری کی پاکستان سے متعلق خبر کو جھوٹ قرار دے دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3g2UYOW

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear