ڈاکٹر عاصمہ رانی قتل کیس عام عدالت میں چلانے کا فیصلہ، دہشت گردی کی دفعات ختم - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 29 جولائی، 2020

ڈاکٹر عاصمہ رانی قتل کیس عام عدالت میں چلانے کا فیصلہ، دہشت گردی کی دفعات ختم

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصمہ رانی قتل کیس عام عدالت میں چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ڈاکٹر عاصمہ رانی قتل کیس کی سماعت کی، ،وکیل راجہ عامر عباس نے کہا یہ نجی مخاصمت کا مقدمہ ہے، یہ دہشت گردی کا مقدمہ نہیں ہے، ایف آئی آر میں لکھا ہے رشتہ نہ دینے پر قتل کیا گیا۔

جس پر وکیل والد عاصمہ بی بی کا کہنا تھا کہ بیٹی کو بے دردی سے لوگوں کے سامنے قتل کیا گیا ، مقدمہ کا انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہونا چائیے۔

جس پر عدالت نے ڈاکٹر عاصمہ رانی قتل کے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرتے ہوئے کیس عام عدالت میں چلانے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے دسمبر 2019 میں سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عاصمہ رانی قتل کیس کا فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات کے خلاف اپیل پر تین رکنی بینچ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے 2018 میں خیبر پختونخواہ میں مجاہد اللہ آفریدی نامی شخص نے رشتے سے انکار پرمستقبل کی ڈاکٹر عاصمہ رانی کو گولیاں مار کرکے قتل کردیا تھا اور سعودی عرب فرارہوگیا تھا، مقتولہ نے دم توڑنے سے قبل اپنے اہل خانہ کو مجاہد آفریدی کا نام بتایا تھا۔

بعد ازاں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے قتل کے معاملہ کا نوٹس بھی لیا تھا۔

The post ڈاکٹر عاصمہ رانی قتل کیس عام عدالت میں چلانے کا فیصلہ، دہشت گردی کی دفعات ختم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39CmJeP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear