ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پائلٹس کو بحال کردیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 24 جولائی، 2020

ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پائلٹس کو بحال کردیا

کراچی : ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پائلٹس کو بحال کردیا، سی اےاے نے ملائشیا میں کام کرنیوالے 18 پائلٹس کا لائسنس درست قرار دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں کام کرنیوالے پاکستانی پائلٹس کے لیے اچھی خبر آگئی، ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پائلٹس کو بحال کردیا اور سی ای او سی اےاے ملائشیا نے پائلٹس بحالی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

مشکوک لائسنس پر ملایشین سی اے اے نے پاکستانی پائلٹس کو گراؤنڈ کیا تھا اور 18پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کیلئے پاکستانی سول ایوی ایشن کو خط بھی لکھا تھا۔

جس کے بعد سی اے اے نے ملائشیا میں کام کرنیوالے 18 پائلٹس کالائسنس درست قرار دیا تھا۔

اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے قطر ایئرویز میں تعینات 35 پاکستانی پائلٹس کو لائسنس کی جانچ کے بعد کلیئر قراردیا تھا۔

یاد رہےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیر ملکی ایئرلائن میں کام کرنے والے اکیس پاکستانی پائلٹس کو کلیئر قرار دیا تھا، جس میں 18 پائلٹس کا تعلق اومان کی ایئر لائن اور 3 کا ہانگ کانگ ایئر لائن سے تھا ۔

The post ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پائلٹس کو بحال کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2OUohay

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear