کراچی کا ایک علاقہ تالاب بنا تو شہری کو چھوٹی کشتی بنانی پڑ گئی (ویڈیو) - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 27 جولائی، 2020

کراچی کا ایک علاقہ تالاب بنا تو شہری کو چھوٹی کشتی بنانی پڑ گئی (ویڈیو)

کراچی: شہر قائد کا ایک علاقہ گزشتہ روز کی تیز بارش میں جب تالاب بنا تو ایک شہری کو نقل و حمل کے لیے چھوٹی کشتی بنانی پڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کو ایک ایسی ویڈیو موصول ہوئی ہے جس میں کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک شہری چھوٹی سی کشتی بنا کر علاقے میں بارش کے پانی سے بنی سیلابی صورت حال میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جا رہا ہے۔
کراچی میں مون سون بارشوں کے دوران نکاسی آب کا مسئلہ ہمیشہ شہریوں کے لیے پریشان کن ہوتا ہے اور شہری انتظامیہ دعوے تو کرتی ہے لیکن جیسے ہی بارش برستی ہے، سارے دعوؤں کی قلعی کھل کر سامنے آ جاتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح اورنگی ٹاؤن کا یہ علاقہ بارش کے بعد سیلاب کی سی صورت حال سے دوچار ہے، اسی دوران ایک شہری نے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کا یہ طریقہ ڈھونڈ نکالا کہ چھوٹی کشتی بنا لی۔
مون سون کے تیسرے اسپیل کی تیز بارش کے باعث اورنگی کی گلیوں میں کئی کئی فٹ تک پانی جمع ہو گیا تھا، مذکورہ شہری نے اپنی اور دوسروں کی مدد کے لیے فائبر سے بنی پانی کی ٹینکی کے آدھے حصے کو کشتی کے طور پر استعمال کیا۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کی ناقص رین ایمرجنسی پالیسی کے باعث گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی تیز بارش کے پانی میں کھارادار میں بنی قائد اعظم کی جائے پیدائش وزیر مینشن بھی ڈوب گئی تھی۔
The post کراچی کا ایک علاقہ تالاب بنا تو شہری کو چھوٹی کشتی بنانی پڑ گئی (ویڈیو) appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.


from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jKz6dJ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear