
کراچی: محکمہ موسمیات نے آج شہرقائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کے ستائے شہریوں کے چہروں پر خوشی لوٹ آئی، محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آج شہر میں تیز باری ہوگی، ابھی سے ہی ہوا کا کم دباؤ گہرے بادلوں کی صورت دکھائی دینے لگا۔
محکمہ نے کراچی میں آندھی کی بھی پیشگوئی کردی، ہوا کی رفتار45کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔
کراچی میں کہیں درمیانےاورکہیں تیزبارش متوقع ہے، 20سے 35ملی میٹرتک بارش ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ تیسرا اسپیل پیر کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
The post کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کی پیشگوئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3f0pGaq
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear