بھارت میں شہید ہونے والے ماہی گیر کی لاش پاکستانی حکام کے حوالے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 29 جولائی، 2020

بھارت میں شہید ہونے والے ماہی گیر کی لاش پاکستانی حکام کے حوالے

لاہور / کراچی : بھارتی جیل میں انسانیت سوز مظالم اور تشدد سے شہید ہونے والے ماہی گیرعبدالکریم بھٹی کی لاش واہگہ بارڈر لاہور میں پاکستانی حکام کے حوالے کردی گئی ، میت کو آج کراچی لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام نے تمام تر تاخیری حربے اختیار کرنے کے بعد بالاخر بھارتی جیل میں انسانیت سوز مظالم اور تشدد سے شہید ہونے والے ماہی گیرعبدالکریم بھٹی کی لاش واہگہ بارڈر لاہور میں پاکستانی حکام کے حوالے کر دی۔

شہید عبدالکریم بھٹی کی میت واہگہ بارڈر لاہور میں پہلے سے موجود فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کے منیجر ویلفیئر نصیر خان اور ایدھی فاوئنڈیشن کے عملے کے حوالے کر دی گئی، شہید کا جسد خاکی آج لاہور سے کراچی پہنچایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے ہوائی جہاز کے ذریعے شہید عبدالکریم بھٹی کی میت آج کراچی پہنچائی جائے گی، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی ادارہ انصاف کا ضمیر جگانے اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کے لیے کراچی میں نیٹی جیٹی پل پر شہید ماہی گیر عبدالکریم بھٹی کی لاش رکھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔

The post بھارت میں شہید ہونے والے ماہی گیر کی لاش پاکستانی حکام کے حوالے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/305wQpw

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear