وزیراعظم کی ہدایت، ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن پھر کھولنے کا فیصلہ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 29 جولائی، 2020

وزیراعظم کی ہدایت، ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن پھر کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد : ٹائیگرز فورس میں رجسٹریشن کیلئے ایپ پراسس کا اعلان آج کیا جائے گا، نوجوان رضاکاروں کو شجر کاری مہم میں ریکارڈ درخت لگانے کیلئے شامل کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن پھر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، معاون خصوصی عثمان ڈارآج رجسٹریشن کیلئے ایپ پراسس کا اعلان کریں گے۔

موبائل ایپ سے نوجوان رضاکار وزیراعظم ٹائیگرزفورس میں رجسٹرڈہوسکیں گے، ٹائیگرزفورس رضاکاروں کو شجر کاری مہم میں ریکارڈ درخت لگانے کیلئے شامل کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم نے ایک دن میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا ریکارڈ بنانے کا اعلان کیا ہے، شجر کاری مہم9 اگست کو ٹائیگرزفورس ڈے کے موقع پر ہوگی۔

رجسٹریشن کےطریقہ کارسےمتعلق پریس کانفرنس کچھ دیر بعد ہو گی، عثمان ڈار نوجوانوں کو مہم میں شامل ہونے کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے 9اگست کو ٹائیگرفورس ڈے منانے کا اعلان کرتے ہوئے رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ ایک دن میں ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے اور ایک روز میں سب سے زیادہ پودے لگا کر ریکارڈ قائم کریں گے، 9 اگست کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔

The post وزیراعظم کی ہدایت، ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن پھر کھولنے کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3f9RfOu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear