ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 25 جولائی، 2020

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

منچن آباد : ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، محمد سفیان ٹک ٹاک شوٹ کر رہا تھا کہ پاؤں پھسل گیا اورنہر میں گرکر جان گنوادی۔

تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے نواحی علاقہ منڈی صادق گنج میں ٹک ٹاک نے ایک اور گھر اجاڑ دیا ، محمد سفیان دوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک بناتے ہوئے صادقیہ کینال میں جا گرا، کینال میں پانی گہرا تھا۔

نوجوان کی تلاش کے لئے ریسکیوون ون ٹو ٹو کی ٹیم اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے، تاہم نوجوان کی لاش تاحال نہ مل سکی۔

محمد سفیان کے والد سرکاری اسپتال میں درجہ چہارم کے ملازم ہیں۔

یاد رہے خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا تھا ، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ باگن کا رہائشی طالب علم عبدالصمدپستول سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا، ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران طالب علم سے اچانک گولی چل گئی اور وہ وہیں ڈھیر ہوگیا۔

خیال رہے کہ ملک میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان لڑکوں کی اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ حالیہ دنوں بھی متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں۔ پاکستان اور بھارت میں ٹک ٹک ویڈیو کے چکر میں اموات زیادہ ریکارڈ کی جارہی ہیں۔

The post ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2OT7dBI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear