
کراچی : کینٹ اسٹیشن سے تیسری عید اسپیشل ٹرین لاہور کے لیے روانہ ہوگئی ہے، کورونا ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے ساٹھ فیصد بکنگ میں صرف آٹھ سو چورانوے مسافروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے تھے۔
کراچی سے اپنوں میں عید کی خوشیاں منانے کیلئے لوگ بیرون شہر چلےگئے، پاکستان ریلوے کی تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے 894مسافروں کو لے کر روانہ ہوگئی۔
چہرے پر عید کی خوشیاں اور عید اسپیشل ٹرین کا ٹکٹ حاصل کرنے کی مسرت لیے لوگ اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔
یہ ہیں مسافر عید اسپیشل ٹرین کے جو اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ عید اسپیشل ٹرین کی وجہ سے ہم اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید اور قربانی کی خوشیاں منائیں گے۔
تیسری عید اسپیشل ٹرین 15 بوگیوں پر مشتمل ہے جن میں 13 اکانومی کلاس اور 2 اے سی اسٹینڈرڈ شامل ہیں۔کراچی سے تین عید اسپیشل ٹرینیں دو، راولپنڈی اور ایک لاہور کے لیے چلائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان ریلوے نے کراچی سے اندرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔
جن میں سے پہلی ٹرین منگل کو صبح 11بج کر 45 منٹ پر راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی، 14 اکنامی کلاس کی بوگیوں پر مشتمل اس ٹرین میں 1300 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ مگر کورونا ایس او پی کے سبب صرف 60 فیصد بکنگ کی گئی اور 753 مسافروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔
The post کراچی کینٹ سے تیسری عید اسپیشل ٹرین لاہور کے لیے روانہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30Zau8m
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear