بیرسٹر فروغ نسیم نے تیسری بار وفاقی وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھالیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 24 جولائی، 2020

بیرسٹر فروغ نسیم نے تیسری بار وفاقی وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد : بیرسٹر فروغ نسیم نے تیسری بار وفاقی وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھالیا ، صدرمملکت عارف علوی نے بیرسٹرفروغ نسیم سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر فروغ نسیم کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ، ایوان صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں بیرسٹر فروغ نے تیسری بار وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدرمملکت عارف علوی نے فروغ نسیم سے حلف لیا۔
گذشتہ روز حکومت نے بیرسٹر فروغ نسیم کو ایک بار پھر وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، بیرسٹر فروغ نسیم نے تصدیق کی تھی کہ وہ کل دوبارہ کابینہ کا حصہ بننے جارہے ہیں اور وزیر قانون کا قلمدان سنبھالیں گے۔
یاد رہے بیرسٹر فروغ نسیم نے قاضی فائز عیسی کیس میں وفاق کی نمائندگی کے لیے اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا، فروغ نسیم نے وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم کی درخواست پر جسٹس قاضی فائزعیسٰی ریفرنس پر وفاق کی نمائندگی کا فیصلہ کیا ، کسی کیخلاف ذاتی عناد نہیں۔
واضح رہے نومبر 2019 میں بھی فروغ نسیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سپریم کورٹ میں مدت ملازمت سے متعلق کیس کی پیروی کرنے کے لیے وفاقی وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
The post بیرسٹر فروغ نسیم نے تیسری بار وفاقی وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھالیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.


from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2D2tVoB

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear