پاکستان اور یو اے ای حکام کی آج اہم ملاقات، بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 23 جولائی، 2020

پاکستان اور یو اے ای حکام کی آج اہم ملاقات، بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا

اسلام آباد : اوورسیزپاکستانی محنت کشوں کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے حکام کے درمیان اہم ملاقات آج ہو گی، جس میں کورونا وباکے دوران بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیزپاکستانی محنت کشوں کے مسائل کے حل کیلئے حکومتی کوششیں تیز کردی گئی ، پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے حکام کے درمیان اہم ملاقات آج ہو گی۔

وزیراعظم کےمعاون خصوصی زلفی بخاری اہم دورے پر یو اےای میں موجود ہیں ، زلفی بخاری کی یو اے ای وزیرافرادی قوت نصیربن ثانی سے کچھ دیر میں ملاقات ہو گی۔

ملاقات میں یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے پر مشاورت ہوگی اور کورونا وباکے دوران بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا

دوران ملاقات بے روزگارپاکستانی مزدوروں کی ملازمتوں پر دوبارہ بحالی پر بھی گفتگو ہوگی۔

اپنے دورے کے دوران زلفی بخاری پاکستانی قونصلیٹ کا دورہ کریں گے جبکہ سفارتخانے کے حکام اور کرونا کی صورتحال میں متحرک کردار ادا کرنے والی پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔

زلفی بخاری کرونا وائرس کے دوران کمیونٹی کو بھرپور تعاون فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کریں گے جبکہ اوور سیز پاکستانیوں کی آسانیوں کے لیے مختلف تجاویز پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

The post پاکستان اور یو اے ای حکام کی آج اہم ملاقات، بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Bopns1

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear