
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش کے باعث کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، کرنٹ لگنے کے واقعات گلشن حدید اور لانڈھی میں پیش آئے۔
گلشن حدید میں اور لانڈھی میں کرنٹ لگنے سے 10 سالہ بچہ اور 22 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ ایک لڑکا زخمی ہوگیا۔
کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کا آغاز گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے ذریعے ہوگیا جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے تیسرے اسپیل کے دوسرے روز شہر میں سب سے زیادہ بارش گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ میں 78.5 ملی میٹر اور سرجانی میں 68.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے 23 جولائی کو کہا تھا کہ مون سون سیزن کے تیسرے سلسلے میں 26 اور 27 جولائی کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے۔
The post کراچی میں بارش، کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق،1 زخمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3g3amuX
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear