قصور: وکیل کے ڈیرے پر حملہ، خاتون سمیت 3 افراد قتل - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 27 مئی، 2021

قصور: وکیل کے ڈیرے پر حملہ، خاتون سمیت 3 افراد قتل

قصور: صوبہ پنجاب کے ضلع قصور میں وکیل کے ڈیرے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرتے ہوئے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ قصور کے گاؤں حویلی مہتاب خان میں پیش آیا، پولیس کے مطابق اظہریاسین ایڈوکیٹ کے ڈیرے پر ثوبیہ بی بی اور مشتاق
نامی شخص مشورے کے لئے آئے تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد ڈیرے میں گھس آئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں اظہریاسین ایڈوکیٹ، ثوبیہ بی بی اور مشتاق موقع پر جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

وکیل کے ڈیرے پر فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا جبکہ ڈیرے سے ابتدائی شواہد حاصل کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی۔

دوسری جانب قصوربار ایسوسی ایشن نے وکیل کےقتل پر آج ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

The post قصور: وکیل کے ڈیرے پر حملہ، خاتون سمیت 3 افراد قتل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3i2pUTD

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear