
کراچی : نئے سال کے پہلی صبح سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، موجودہ درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ نئے سال کے آغاز پر بھی جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کی ہوائیں آٹھ سے دس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن میں درجہ حرارت 21 سے 23 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج علی الصبح کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر قائد کا درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری تک گرنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
The post نئے سال کی پہلی صبح سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 7 ڈگری ریکارڈ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3rIWjkq
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear