28 کروڑ ڈالرز کے بِٹ کوائنز مالک کو بڑا دھچکا، سر پکڑ کر بیٹھ گیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 20 جنوری، 2021

28 کروڑ ڈالرز کے بِٹ کوائنز مالک کو بڑا دھچکا، سر پکڑ کر بیٹھ گیا

لندن: برطانیہ میں آئی ٹی انجینیئر نے غیردانستہ طور پر 7500 بٹ کوائنز کچرے میں پھینک دیے جن کی مالیت ابھی تقریباً 28 کروڑ ڈالرز بنتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہویلز نامی انجینیئر کے ایک ہارڈ ڈرائیو میں 7500 ڈیجیٹل کرنسی (بٹ کوائن) تھی جو اس نے 2013 میں آفس کی صفائی کے دوران غلطی سے کچرے کے ڈبے میں ڈال دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ماضی میں بٹ کوائن کی کوئی خاص قدر نہیں تھی لیکن حالیہ دور میں اس ڈیجیٹل کرنسی کو پر لگ گئے ہیں، آئی ٹی انجینیئر کو 2013 میں کی گئی اپنی غلطی پر پچھتاوا ہے۔ ہویلز نے کوڑے کے مراکز سے ہارڈ ڈرائیو کو ڈھونڈے کی اجازت چاہی لیکن حکومت نے انکار کردیا۔

انجینیئر کا کہنا ہے کہ اس نے 2009 میں بٹ کوائن کرنسی میں حصہ لیا، میرے پاس دو ایک طرح کے ہار ڈرائیو تھے، 2013 میں غیردانستہ طور پر بٹ کوائنز والا ہارڈ ڈرائیو کوڑے میں ڈال دیا۔

بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

انہوں نے بتایا کہ جسہارڈ ڈرائیو کو پھینکا اس میں کرپٹو کرنسی تک رسائی حاصل کرنے والی خفیہ پن موجود تھی، میں سالوں بعد بھی اپنی کرنسی حاصل کرسکتا ہوں لیکن اس کے لیے ہارڈ ڈرائیو کو ہونا ضروری ہے۔

ہویلز نے حکومت کو رقم کا 25 فیصد دینے کی بھی آفر کی لیکن اس کے باوجود انہیں کوڑے سے ہارڈ ڈرائیو ڈھونڈنے کی اجازت نہیں ملی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوڑے کے ڈھیر کی کھدائی پھر دوبارہ اسے بند کرنا اس عمل پر لاکھوں پاؤنڈ کی لاگت آسکتی ہے اس ہارڈ ڈرائیو کے ملنے کے ٹھوس شواہد بھی نہیں ہیں۔

The post 28 کروڑ ڈالرز کے بِٹ کوائنز مالک کو بڑا دھچکا، سر پکڑ کر بیٹھ گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from حیرت انگیز – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3iqKL0Y

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear