Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

Breaking

منگل، 1 جون، 2021

دہشت گردوں کو بلوچستان میں امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

جون 01, 2021 0
دہشت گردوں کو بلوچستان میں امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں ایف سی کے جوانوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا دہشتگردوں کیخلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے اور امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ رات بلوچستان میں ہمارے سپاہئیوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں ، جسکےنتیجےمیں4 جوان شہیداور 8زخمی ہوئے ، میری دعائیں اورہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کیساتھ ہیں، ان دہشتگردوں کیخلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے اور انہیں بلوچستان میں امن سبوتاژکرنےنہیں دیں گے۔

یاد رہے کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردوں نے ایف سی جوانوں پر حملہ کیے ، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دشمن کے مذموم مقاصد ناکام بنائیں گی۔

The post دہشت گردوں کو بلوچستان میں امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3i4rxzV

پاکستان میں تیار کردہ ‘پاک ویک کورونا ویکسین’ کی لانچنگ آج ہو گی

جون 01, 2021 0
پاکستان میں تیار کردہ ‘پاک ویک کورونا ویکسین’ کی لانچنگ آج ہو گی

اسلام آباد: پاکستان میں تیار کردہ پاک ویک کوروناویکسین کی لانچنگ آج ہو گی، لانچنگ کے بعد پاک ویک ویکسین ای پی آئی کے حوالے کی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ویک کورونا ویکسین کی تقریب رونمائی آج شام ساڑھے4بجےقومی ادارہ صحت میں ہو گی ، جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اور این سی اوسی کے حکام شریک ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لانچنگ کے بعد پاک ویک ویکسین ای پی آئی کے حوالے کی جائےگی، ای پی آئی پاک ویک ویکسین وفاق اور صوبوں کے حوالے کرے گا۔

یاد رہے چند روز قبل پاکستان میں تیار کردہ پاک ویک کوروناویکسین کو لاٹ ریلیز سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا اور کہا تھا کہ پاک ویک کوروناویکسین عام استعمال کیلئے رواں ہفتے دستیاب ہوگی۔

وزارت صحت کے ذرائع نے کہا تھا کہ پاک ویک پاکستان، کین سائینو اور ملٹی نیشنل کمپنی کی مشترکہ کاوش ہے، پہلےفیزمیں پاک ویک کی 1لاکھ 24 ڈوز تیار کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈریپ سےقبل این آئی ایچ میں پاک ویک ویکسین کاٹیسٹ کیاگیاتھا، این آئی ایچ کےٹیسٹ میں پاک ویک ویکسین محفوظ اور موثرپائی گئی تھی۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نےتیارکی ہے اور پاکستان کوویکسین کیلئےخام مال چینی کمپنی نےفراہم کیاہے، پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیارکریں گے۔

The post پاکستان میں تیار کردہ ‘پاک ویک کورونا ویکسین’ کی لانچنگ آج ہو گی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fZn0w3

بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کیلیے بڑا ریلیف، فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

جون 01, 2021 0
بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کیلیے بڑا ریلیف، فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دارطبقےکوبڑا ریلیف ملے گا، ہمارے ہاں مہنگائی میں اضافہ تو ہواہے، قوت خریدمیں اضافہ بھی اسی شرح سےہورہاہےجوخوش آئندہے، امیدہےاگلے2سال میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کےقریب ہوگا۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آئندہ بجٹ سےمتعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا ، جس ‏میں آئندہ بجٹ اور ملکی معیشت کے امور پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ آئندہ مالی سال کابجٹ ترقیاتی بجٹ ہوگا، آئندہ مالی ‏سال بجٹ میں تمام توجہ شرح نمومیں اضافےپرہوگی، ترقیاتی کاموں کومزیدتیزکرکےنئےمنصوبوں کا ‏اجرا کیاجائےگا۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی تھی کہ آئندہ بجٹ میں عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا اور عوامی ضروریات کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔

The post بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کیلیے بڑا ریلیف، فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3vGxasf

پاکستان میں تیار شدہ کورونا ویکسین سے متعلق بڑا فیصلہ

جون 01, 2021 0
پاکستان میں تیار شدہ کورونا ویکسین سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد: لوکل کوروناویکسین کی دوسری کھیپ رواں ماہ تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پاک ویک ویکسین کی تیاری کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاک ویک ویکسین کی تیاری کے لیے خام مال رواں ہفتے پہنچے گا، چین سے پاک ویک ویکسین کی10لاکھ ڈوز کا خام مال آئے گا، پاک ویک کی تیاری کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینوفراہم کرے گی۔

رواں ہفتے چین سے کین سائینو کی10لاکھ تیارڈوز پاکستان پہنچیں گی، پاکستان نے خام مال اور کین سائینوویکسین چینی کمپنی سے خریدی ہے، پاک ویک کوروناویکسین قومی ادارہ صحت میں تیار کی جائے گی۔

بڑی کامیابی، پاکستان میں تیار ویکسین ’پاک ویک‘ رواں ہفتے دستیاب ہوگی

اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاک ویک کی دوسری کھیپ مکمل طور پر پاکستانی ماہرین تیار کریں گے۔ پاک ویک کی پہلی کھیپ ایک لاکھ24ہزار ڈوز کی تیار کی گئی تھی۔

پاک ویک کی پہلی کھیپ چینی ماہرین کے تعاون سے تیار کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ پاک ویک کورونا ویکسین کی لانچنگ آج ہوگی۔ پاک ویک کی تقریب رونمائی ساڑھے4بجے قومی ادارہ صحت میں ہوگی۔ معاون خصوصی فیصل سلطان اور این سی اوسی حکام شریک ہوں گے۔ لانچنگ کے بعد پاک ویک ویکسین ای پی آئی کے حوالے کی جائےگی۔ ای پی آئی پاک ویک ویکسین وفاق اور صوبوں کے حوالے کرے گا۔

The post پاکستان میں تیار شدہ کورونا ویکسین سے متعلق بڑا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34BCXn4

سعودی عرب: 17 برس کی لڑکیاں ڈرائیونگ لائسنس کیسے حاصل کریں؟ طریقہ کار جاری

جون 01, 2021 0
سعودی عرب: 17 برس کی لڑکیاں ڈرائیونگ لائسنس کیسے حاصل کریں؟ طریقہ کار جاری

ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک نے 17 برس کی لڑکیوں کو عارضی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا طریقہ کار بتا دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سترہ برس کی لڑکیاں بھی عارضی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتی ہیں۔ لائسنس کے حصول کے لیے محکمہ ٹریفک نے اصول وضع کیے ہیں۔

محکمہ ٹریفک کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ سترہ برس کی لڑکیاں عارضی ڈرائیونگ لائسنس جاری کراسکتی ہیں، لائسنس کے اجرا کرانے کے لیے انہیں 6 پاسپورٹ سائز فوٹو جمع کرانا ہوں گے۔

سعودی عرب : خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اہم اقدام

انہوں نے بتایا کہ تصاویر جمع کرانے کے بعد ان کا طبی معائنہ ہوگا جبکہ عارضی ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں درخواست دینا بھی لازمی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عارضی ڈرائیونگ اجازت نامہ ایک سال کے لیے ہوگا اور پھر اٹھارہ برس کی عمر میں اس کی جگہ باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا جائے گا جس کی معیاد 5 برس ہوگی۔

The post سعودی عرب: 17 برس کی لڑکیاں ڈرائیونگ لائسنس کیسے حاصل کریں؟ طریقہ کار جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3uyMSEt

محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ میں کروڑوں کی کرپشن، مقدمے میں بڑی پیشرفت

جون 01, 2021 0
محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ میں کروڑوں کی کرپشن، مقدمے میں بڑی پیشرفت

کراچی : احتساب عدالت نے محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے ریفرنس میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ملزمان کے انکار پر عدالت نے گواہان کو طلب کرلیا۔

کروڑوں روپے کی کرپشن کے ریفرنس کی سماعت کے موقع پر سابق منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ٹور ازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن روشن قناصرو کو حفاظتی تحوہل میں عددالت میں پیش کیا گیا۔

ریفرنس کے دیگر ملزمان بھی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے، سماعت کے موقع پر احتساب عدالت کے جج نے ریفرنس میں ملزمان پر دو سال بعد فرد جرم عائد کردیجس پر کمرہ عدالت میں موجود ملزمان کا صحت جرم سے انکار کردیا۔

بعد ازاں عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہان کو طلب کرلیا، احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس کے گواہان کو روبرو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سمارت ملتوی کردی۔

علاوہ ازیں مقدمے میں گرفتار ملزم روشن قناصرو کی جانب سے بیماری کے چیک اپ کیلئے درخواست جمع کرادی گئی وکیل نے استدعا کی کہ رخواست پر آج ہی فیصلہ سناتے ہوئے ملزم روشن قناصرو کو طبی چیک اپ کرانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 14 جون تک ملتوی کردی، واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قومی خزانے کو 4کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

The post محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ میں کروڑوں کی کرپشن، مقدمے میں بڑی پیشرفت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fAxWBg

لاہور : رائے ونڈ روڈ پر غیر ملکی شہری سے واردات کا مقدمہ درج

جون 01, 2021 0
لاہور : رائے ونڈ روڈ پر غیر ملکی شہری سے واردات کا مقدمہ درج

لاہور : رائے ونڈ روڈ پرغیر ملکی شہری سے واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں بتایا گیا ڈاکوؤں نے7لاکھ کیش،ایک کروڑ40لاکھ مالیت کےچیک چھینے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے رائے ونڈ روڈ پرغیر ملکی شہری سے واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ غیرملکی شہری کی مدعیت میں تھانہ رائے ونڈسٹی میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ واردات کرنےوالےڈاکوؤں کی تعداد 5تھی اور ملزمان 2موٹرسائیکلوں پر سوارتھے، ڈاکوؤں نے7لاکھ کیش،ایک کروڑ40لاکھ مالیت کےچیک چھینے، حادثےمیں ہلاک اور زخمی ملزمان کی شناخت کرلی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث دیگر2ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

گذشتہ روز لاہور میں نامعلوم افراد کی جانب سے غیرملکی شہری کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی تاہم فائرنگ سےغیرملکی شہری اوراس کاڈرائیورمحفوظ رہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کامعاملہ ڈکیتی کی واردات لگتی ہے، 4 ڈاکوؤں نے7 لاکھ روپےچھین لیے، ڈرائیور کی مزاحمت پرفائرنگ ہوئی لیکن فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

سی سی پی اولاہور غلام محمودڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدرسےواقعےکی رپورٹ طلب کر لی تھی اور سیف سٹی کیمروں کی مددسے ملزمان ٹریس کرنے کا حکم دیا۔

بعد ازاں یرملکی کے ساتھ ڈکیتی کرنیوالےڈاکوؤں کی موٹرسائیکل کو حادثہ پیش آیا ، حادثے میں موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے باعث ایک ڈاکوہلاک اور 2زخمی ہوگئے تھے۔

The post لاہور : رائے ونڈ روڈ پر غیر ملکی شہری سے واردات کا مقدمہ درج appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3uDKP1R